بے حیاء مارچ میں ذات رسول ﷺ اور زوجہ رسول ﷺ کی بھی نعوذباللہ توہین کی گئی ہے حکومت پاکستان اس واقعے کی شفاف انکوائری کر کے گستاخوں کے خلاف مقدمہ دائر کرے

پریس ریلیز

کراچی ( ) سنی ایکشن کمیٹی پاکستان کے صدر علامہ اورنگزیب فاروقی صوبہ سندھ کے رہنماؤں علامہ عبداللہ سندھی , علامہ رب نواز حنفی , علامہ عبدالجبار حیدری , حافظ منظور سولنگی , علامہ تاج محمد حنفی , علامہ ثناءاللہ حیدری , مولانا نعمت اللہ فاروقی , علامہ عبدالصمد حیدری , مولانا سید رشید احمد شاہ بخاری و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں عورت آزادی مارچ کے نام پر ہونے والی بے حیائی کی سخت لفظوں میں مذمت کی اور کہا کہ خبریں گردش میں ہیں کہ اس بے حیاء مارچ میں ذات رسول ﷺ اور زوجہ رسول ﷺ کی بھی نعوذباللہ توہین کی گئی ہے حکومت پاکستان اس واقعے کی شفاف انکوائری کر کے گستاخوں کے خلاف مقدمہ دائر کرے , بے حیاء مارچ کرنے والی اب توہین پر اترآئی ہیں یہ مغرب کا ایجنڈا ہے , مغربی طاقتیں پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتی ہیں , مغرب کے ایجنڈے کو بھی پورا ہونے نہیں دیں گے اور پیارے وطن پاکستان کو بھی غیر مستحکم ہونے نہیں دیں گے , پاکستان میں خواتین کو امریکا سے زیادہ حقوق حاصل ہیں , دنیا میں سب سے زیادہ 33 فیصد خواتین کی مخصوص نشستیں بھی پاکستان میں ہیں , لیکن چھوٹے موٹے واقعات کو لے کر مغربی ایماء پر چلنے والی این , جی , اوز پاکستان کو بدنام کرتی ہیں , بیرونی سازشوں سے باخبر ہیں اس لئے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت توہین کرنے والوں کو گرفتار کرے بصورت دیگر , دیگر دینی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ملک گیر احتجاج کا اعلان کریں گے#

Facebook Comments

POST A COMMENT.