اہلسنّت والجماعت کے زیراہتمام ملک بھرمیں یوم سیدنا امیرمعاویہؓ انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا

،22رجب المرجب یوم وفات خال المسلمین(مسلمانوں کے ماموں)برادرنسبتی امام الانبیاءؐ،امیرالمومنین

سیدنامعاویہؓ بن ابی سفیانؓرازداررسول ﷺکے ساتھ ساتھ کاتب وحی بھی تھے،علامہ فاروقی
سیدنا امیرمعاویہؓ کا یوم وفات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ سے منایاگیا،علامہ رب نواز
سرکاردوعالمﷺ کے برادرنسبتیؓ نے سب سے پہلے اسلامی بحری بیڑے کی بنیادرکھی،علامہ تاج حنفی

سیدناامیرمعاویہؓبن ابی سفیانؓکے موقع پر سیدنا امیرمعاویہؓ نے 64لاکھ 65ہزار مربع میل زمین پر خلافت کا نظا م قائم کیا سیدنا امیرمعاویہ ؓ کی بہن حضرت ام حبیبہؓ نبی اکرم ﷺ کی زوجہ اور امت کی ماں ہیں حضرت امیرمعاویہؓ کا دور خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے ان کے مدبرانہ فیصلوں سے بھکری ہوئی امت متحد ہوئی ان کی وفات کے بعد دوبارہ امت میں وہ اتحاد و اتفاق آج تک قائم نہیں ہوسکا سیدنا امیرمعاویہؓ نے اسلامی تاریخ میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کیں وہ19سال تک خلیفہ رہے ان کے کارنامے آج بھی ہماری رہنمائی کے لئے کافی ہیں ان خیالات کااظہاراہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی،صدراہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن علامہ رب نوازحنفی،جنرل سیکریٹری اہلسنّت والجماعت علامہ تاج محمدحنفی،صدراہلسنّت والجماعت آزادکشمیرعلامہ تصدق حسین کشمیری،جنوبی پنجاب کے صدرراؤجاویداقبال،مولانامحی الدین شاہ،مولاناعبدالرافع شاہ،مولانا شکیل فاروقی،مولانا عادل عمر صاحبنے تبت سینٹرمیں مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ،حضور اکرم نے حضرت امیر معاویہؓ پر اعتماد کیا تھا، آج حضور اکرم کے ہر امتی کا بھی حضرت امیر معاویہ ؓ پر اعتماد ہے جو لوگ حضرت امیر معاویہ ؓ کی کردار کشی کی کوشش کر رہے وہ اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، صحابہ کرام ؓ اسلامی عمارت کے ستون ہیں،ستون گرانے کی کوشش کرنیوالے عمارت کو گرانا چاہتے ہیں،آپ ؓکی اسلام کیلئے قربانیاں نمایاں ہیں سیدناامیرمعاویہؓکے امت مسلمہ پرعظیم احسانات ہیں،سب سے پہلے اسلامی جنگی بحری بیڑے کی بنیادرکھ کرروئے زمین پر آپؓنے اسلام کاپرچم ہرسولہرادیا،آپ کاتب وحی کے ساتھ ساتھ رازداررسول ﷺ تھے،کچھ لوگ22 رجب المرجب کو امام جعفرصادق علیہ الرحمۃکایوم ولادت قراردیکرخوشیاں مناتے اوراس خوشی کوکونڈے کانام دے کرپھیلایاہواہے،جبکہ حقیقت کااس سے دوردورتک کوئی واسطہ نہیں ہے اورنہ ہی 22رجب امام جعفرصادقؒکایوم ولادت ہے،یہ رسم محض مسلمانوں کوگمراہ کرنے کی دشمنان صحابہ کی ایک سوچی سمجھی خطرناک سازش ہے،امت مسلمہ کواس دن کوئی بھی خوشی نہیں منانی چاہیے،22رجب کواس دارفانی سے اس عظیم شخصیت نے کوچ کیاہے جس شخصیت نے امام الانبیائکے پیغام امن واخوت وسلامتی اوردین اسلام کوآدھی سے دنیامیں پھیلایاتھا،سیدنامعاویہؓبن ابی سفیانؓکی سگی بہن سیدۃام حبیبہ کوام المومنین ہونے کاشرف حاصل ہے اوراسی نسبت سے سیدنا امیرمعاویہؓکوخال المسلمین یعنی مسلمانوں کاماموں بھی کہاجاتاہے،مقام افسوس ہے کہ اتنی بڑی عظیم شخصیت کایوم وفات آکرگزربھی گیالیکن امت مسلمہ کوکوئی خبرتک نہ ہوئی اورنہ ہی کسی مسلم حکمران نے اس دن سرکاری سطح پرکوئی بیان جاری کیا، ہمارا دل بہت وسیع ہے اس لئے دیوبندی،بریلوی اور اہل حدیث کا اتحاد چاہتے ہیں، صحابہ کرامؓواہل بیت ؓ کی شان دنیا بھر میں بیان کرکے ہم نے محبت کا پیغام دیناہے علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالی تمام قوتوں کو لگام دینا ملکی تحفظ کیلئے ضروری ہے #(جاری کرد

Facebook Comments

POST A COMMENT.