اہلسنّت والجماعت کے تحت کراچی کے 6اضلاع سے “ سلام پاکستان “ ریلی سے مقررین کا خطاب

 پاکستان دس لاکھ جانوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ،علامہ رب نواز
پاکستان کے دفاع کی خاطر خون کے آخری قطرے کو بھی داﺅ پر لگا دیں گے ، علامہ تاج حنفی
اہلسنّت والجماعت کے تحت کراچی کے 6اضلاع سے “ سلام پاکستان “ ریلی سے مقررین کا خطاب
کراچی ( )پاکستان کے حصول کے لیے بے پناہ قربانیاںدی گئیں ، اس کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر کے شہدا کی جانوں سے وفاداری نبھاتے رہیں گے، پاکستان اسلام کے نام پر بنا اس پر اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال دیں گے ، دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کی بازی لگا رہا ہے جبکہ ہم اس کے دفاع کی خاطر خون کے آخری قطرے کو بھی داﺅ پر لگا دیں گے اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ رب نوازحنفی،جنرل سیکریٹری علامہ تاج محمدحنفی مولانامحی الدین شاہ الحسینی ، ترجمان کراچی عمرمعاویہ ،مولاناشکیل الرحمن فاروقی،ا مولاناعادل عمر مولاناعبدالرافع شاہ بخاری، امیرفضل خالق،سلیم کھتری نے “ سلام پاکستان “ ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کیا علامہ رب نوازحنفی دنیا کے نقشہ پر پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس کی آزادی کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں کے جانی و مالی صدقے کی بدولت اللہ تعالی نے ہمیں وطن عزیز پاکستان عطا کیا ہم بھی انشا ءاللہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن کی حفاظت کریں گے پاکستان کا مقدر نظام خلافت راشدہ ہے یہ وطن عزیز جس مقصد کے لئے بنا تھا وہ مقصد انشا ءاللہ ضرور پورا ہو گا قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال ؒ کا خواب بھی ایک اسلامی ملک تھا ہم انشا ءاللہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن جدو جہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دس لاکھ جانوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ، جس میں ہر عمر کے مرد و عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ، تحریک آزادی کے شہداءسے وفاداری اسی صورت میں نبھائی جاسکتی ہے کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جان بھی لگا دی جائے ،پاکستان کی حفاظت کے لیے ہر میدان میں نوجوانوں کو تیار کر رہی ہے ، اس کی تعمیر و ترقی کے لیے نوجوانوں کو میداان عمل میں آنا پڑے گا ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ تاج محمدحنفی نے مزید کہا کہپاکستان کے دشمن اورملک میںموجودان کے زرخریدغلام سن لیں پاکستانی قوم کے حوصلے کوہ ہمالیہ سے بھی بلندہیں،ہم اپنے شہداءکے ارواح سے عہدکرتے ہیںکہ ان کالہوکبھی نھیںبھلائیںگے،قوم چن چن کردشمنوںکونشان عبرت بنادے گی،پاک سرزمین کی حفاظت کیلئے جہاںپاک فورسزکے جوان پرعزم ہیںوہیںاہلسنّت والجماعت بھی پاک سرزمین کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیںکرے گی۔پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا جو تا قیامت آباد رہے گا ۔ اس موقع پر کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی ،
(جاری کردہ)
 +92300-2771330                                            
 m ahlesunnat313@gmail.co

Facebook Comments

POST A COMMENT.