وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے 2020ء کے 11سے 16 جولائی تک ہونے والے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے 2020ء کے 11سے 16 جولائی تک ہونے والے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، 3لاکھ 69 ہزار 721 طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی اور مجموعی نتیجہ 89.2 فیصد رہا ۔وفاق المدارس کے کوارڈینٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق نتائج جاری کرنے کی حتمی منظوری وفاق المدارس لعربیہ پاکستان کے صدرشیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر نے دی اور ناظم اعلیٰ وفاق شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری پیر کو نتائج جاری کردئے ۔ سالانہ امتحانات کے لئے مجموعی طور پر392908طلبہ و طالبات کا داخلہ ہوا، جن میں سے369721نے شرکت کی۔329955پاس ہوئے اور39766نا کام ہوئے۔ کامیابی کا تناسب89.2 فیصد رہا۔درجہ کتب میں 314647 طلباو طالبات کا داخلہ ہوا،جن میں سے295621نے شرکت کی، ان میں سے258761کامیاب اور36860ناکام ہوئے۔ درجہ حفظ کے طلبہ وطالبات کی تعداد78261 تھی، جس میں سے74100نے شرکت کی، ان میں سے 71194کامیاب اور2906ناکام ہوئے۔شعبہ کتب میں طلباء کا 83.6 فیصد اور طالبات کا 89.9 فیصد نتیجہ رہا۔شعبہ تحفیظ القران میں طلباء کا 95.1 اور طالبات کا 96.3 فیصد کامیابی کا تناسب رہا۔ شعبہ کتب میں 110910طلباء اور 184711طالبات ، شعبہ تحفیظ القرآن پاک میں 60827طلباء اور 13273 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔ جامعہ فاروقیہ کراچی ،جامعہ دارالعلوم کراچی ،جامعۃ العلوم الاسلامیہعلامہ بنوری ٹائون ، پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا اٹک ، جامعہ دارالتقویٰ لاہور، جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیر والہ خانیوال ، جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی ،جامعۃ العلوم الاسلامیہ الفریدیہ اسلام آباد ، مدرسہ رحمت عالم نارتھ ناظم آباد کراچی ،مدرسہ عربیہ عبداللہ ابن عباس کوئٹہ ، جامعہ الہٰیہ لیاقت آباد کراچی ، جامعہ انوارالقرآن والعلوم نرشک مردان ، دارالعلوم حرمزئی سیدان پشین ،مدرسہ بیت السلام سگھر چکوال ، جامعہ آس اکیڈمی لاہور کے عثمان خان مہمند ، مدرسہ قاسمیہ عربیہ چوک مور والا ساہیوال ، جامعہ عربیہ تدریس القرآن چمن قلعہ ،جامعہ اشرفیہ امدادیہ میٹروول سائٹ کراچی ،جامعہ عربیہ شمس المدارس غفور کالونی کوئٹہ ، مدرسہ عمر فاروق فیڈرل بی ایریا ، مدرسہ تعلیم القرآن سکندرے ڈاگئی صوابی ، دارالعلوم تعلیم القرآن باڑہ گیٹ پشاور ، مدرسہ علوم الرحمانیہ چکدرہ دیر ، مدرسہ عربیہ مظاہرالعلوم حافظ آباد بنوں ، جامعہ عثمانیہ پشاور، جامعۃ المنظور الاسلامیہ لاہور ، جامعہ خالد بن ولید وہاڑی ، جامعہ ابوہریرہ میلسی وہاڑی ، مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم چکیسر شانگلہ ، مدرسہ معارف القرآن لوند خوڑ مردان ،مدرسہ امداد العلوم حقانیہ توتکے مٹہ سوات ن، مدرسہ سید احمد شہید ٹھاکرہ مانسہرہ المدرسۃ الصولتیہ للتجوید والقرآت مٹہ سوات ، مدرسہ عربیہ مظاہر العلوم حافظ آباد بنوں ،جامعہ بنوریہ کراچی ،جامعہ فاطمۃ الزہراء، جامعہ ام سلمیٰ للبنات رحمان کالونی ایبٹ آباد ،جامعہ معہد الخلیل الاسلامی کراچی ،جامعہ معارف الوحی للعلوم الاسلامیہ شکار پور ،جامعہ حدیقۃ العلوم الاسلامیہ للبنات بغدادہ مردان ،جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور ، جامعہ دارالتقویٰ لاہور، جامعہ ابن آدم عربیہ اسلامیہ لاہور،جامعۃ الصفہ سعید آباد کراچی ، جامعہ ام حبیبہ للبنات احسن آباد کراچی ، جامعہ زینب للبنات نزد پی ای سی ایچ ایس کالج کراچی، جامعۃ العلوم للبنات حیات آباد پشاور ، جامعہ تحفیظ القرآن الکریم للبنات بابو گڑھی پشاور ، جامعہ عائشہ صدیقہ نودیہ بالا پشاور، جامعہ عربیہ شمس نور للبنات حیدر آباد ،مدرسہ سیدنا بلال محمد علی ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی ، جامعہ حفصہ انصاری کالونی کوٹ ادو مظفر گڑھ ، معہد الشیخ زکریا دہلی کالونی کراچی ، مدرسہ عربیہ عثمانیہ سٹیلائیٹ ٹاؤن جھنگ، جامعۃ العلوم الاسلامیہ جوہر ٹاؤن لاہور ، دارالعلوم اسلامیہ اضا خیل بالا نوشہرہ ،مدرسہ دارالقرآن مہر کالونی راولپنڈی ، جامعہ اسلامیہ تعلیم البنات کوہی باڑہ خیبر ایجنسی ،جامعہ حفصہ للبنات ملازئی ٹانک اور دارالعلوم انوریہ للبنات رشید ٹاؤن پشاور کے طلباء طالبات نے مختلف درجات میں پوزیشن حاسل کی ہیں۔صدر وفاق اورناظم اعلیٰ وفاق نے نتائج کو شاندار اور بہترین قرار دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات اور بالخصوص نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.