تحفظ بنیاد اسلام بل کی متفقہ منظوری پرپنجاب اسمبلی کے تمام اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اہلسنّت والجماعت

تحفظ بنیاد اسلام بل سے شریروں اور فسادیوں کو تکلیف ہے جو اسلامی مقدسات کی توہین میں ملوث ہیں ،علامہ رب نوازحنفی
ختم نبوتﷺ، ناموس صحابہؓ واہلبیت ؓپر جان قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں،علمائے کرام
کراچی ( ) پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ تحفظ بنیاد اسلام بل کو فوری قانون کا حصہ بنایا جائے،گزشتہ دنوں مخصوص فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے تحفظ بنیاد اسلام بل کیخلاف پریس کانفرنس میں کھلے عام میڈیا کے سامنے شعائراسلام اور دین اسلام کے بنیادی عقائد اور مقدس شخصیات کیخلاف زبان درازی کا فوری طور پر اعلٰی سطح پر نوٹس لیکر پریس کانفرنس کے شرکاءکیخلاف توہین اسلام و مقدس شخصیات کی توہین کا مقدمہ درج کرکے شرکاءکو گرفتار اور اسلام دشمن تنظیم پر پابندی عائد کی جائے ان خیالات کا اظہار اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ رب نوازحنفی،جمیعت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءعلامہ حماد مدنی ،اہلسنّت وحدت کونسل کے علامہ عبدالحمیدتونسوی،اتحاداہلسنّت فورم کے مفتی نجیب اللہ عمر،سنی رابطہ کونسل کے مولانامحی الدین شاہ الحسینی ،سنی علماءکونسل ،مولاناشکیل الرحمن فاروقی،اہلسنّت یوتھ کونسل کے مولاناعادل عمر،سنی ایکشن کمیٹی کے مولاناعبدالرافع شاہ بخاری،مجلس وحدت المومین کے امیرفضل خالق ،جمیعت علماءاہلسنّت مفتی فریداللہ ،اہلسنّت یوتھ فورس مفتی طارق مسعود،ائمہ مساجد فورم کے قاری عبدالشکور،تنظیم اتحاد اہلسنّت کے علامہ سیدشاہ حیدری نے کراچی پریس کلب پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا صدر اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن علامہ رب نوازحنفی، لا ہور میں ایک فرقہ کے ذاکرین نے پریس کانفرنس میں خلفائے راشدین کی توہین، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چار بیٹیوں کے انکار، ام المومنین حضرت عائشہؓ اور امیرالمومنین حضرت امیر معاویہ ؓکی تنقیص کرکے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے ان گستاخیوں کی وجہ سے ملک ایک عرصہ تک دہشت گردی کی آگ میں جلتا رہا، اب دوبارہ فسادات کی کوشش کی جارہی ہے، ادارے ان شرپسندوں اور گستاخوں کے خلاف کاروائی کریں، تحفظ بنیاد اسلام بل سے ان شریروں اور فسادیوں کو تکلیف ہے جو اسلامی مقدسات کی توہین میں ملوث ہیں، پوری پاکستانی قوم کے سامنے گستاخ اور فسادی بے نقاب ہوچکے ہیں، پنجاب اسمبلی کے تمام اراکین اور بالخصوص وزیر اعلی عثمان بزدار، سپیکر چوہدری پرویز الٰہی، حافظ عمار یاسر، وزیر قانون راجہ بشارت اور مولانا معاویہ اعظم کو تحفظ بنیاد اسلام بل کی متفقہ منظوری پہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ختم نبوتﷺ، ناموس صحابہ ؓواہلبیت ؓپہ جان قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں، مقدس شخصیات کی ناموس کے تحفظ کیلئے ہزاروں کی تعداد میں جانوں کے نذرانے پیش کیے،آج ان قربانیوں کی بدولت ملک پاکستان میں کافی حدتک گستاخیوں کا سلسلہ رک گیا ہے، اب حالیہ دنوں میں پنجاب اسمبلی نے تحفظ بنیاد اسلام بل پاس کرکے اہلسنّت عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے تو گستاخ ٹولے کی چینخیں نکل گئیں ،لہٰذا حکومت فوری طور پر اس کا نوٹس لیکر لاہور پریس کانفرنس میں شریک فسادی ذاکروں پرتوہین رسالت، توہین صحابہ ، توہین مذہب کے دفعات سمیت انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات دائر کئے جائیںذمہ داران کیخلاف گستاخی کامقدمہ درج اور انہیں گرفتار کرکے عوام اہلسنّت میں پائے جانیوالے اضطراب اور غم وغصہ کی لہر کو ختم کرے بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

Facebook Comments

POST A COMMENT.