کراچی کاامن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے قوم دہشتگردی کیخلاف متحدرہے قائدین اہلسنت والجماعت پاکستان

کراچی کاامن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے قوم دہشتگردی کیخلاف متحدرہے ,علامہ اورنگزیب فاروقی
اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کاحملہ کراچی کاامن تباہ کرنے کی سازش ہے,علامہ رب نوازحنفی
و اقعے میں شہید ہونے والے شہداءکے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،علامہ تاج محمدحنفی
کراچی ( ) بھارت پاکستان کے معصوم شہریوں کو لسانیت کے نام پر ورغلا رہا ہے ، عالمی طاقتیں بھارت کی ان سازشوں کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار سربراہ اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ محمداحمدلدھیانوی صاحب اہلسنّت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی ،علامہ مسعودالرحمن عثمانی ،علامہ عطاء دیشانی،علامہ اشرف طاہر،غازی پریل شاہ،مولانارمضان مینگل،مولاناتصدق حسین ،علامہ رب نوازحنفی ،علامہ تاج محمدحنفی نے اپنے مذمتی میں بیان میں کیا ، علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کاحملہ کراچی کاامن تباہ کرنے کی سازش ہے و اقعے میں شہید ہونے والے شہداءکے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے ،کراچی اسٹاک ایکسچینج پر سفاک دہشت گردوں کا حملہ پاکستان کی معیشت کو مفلوج کرنے کی سازش ہے ،کراچی کاامن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے قوم دہشتگردی کیخلاف متحدرہے، دہشت گردی کی اس جنگ میں پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں ، آیندہ بھی دہشت گردی کی اس جنگ میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہیں ، انہوں نے دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے پر رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ایک طویل عرصے میں بہت بڑی بڑی قربانیاں پیش کرنے کے بعد پاکستان امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچلا ہے جس سے پاکستان اور پاکستانی عوام کے ازلی دشمن خار کھائے بیٹھے ہیں،اہلسنّت والجماعت پاکستان ملک دشمن عناصر کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ شرپسندی سے باز آجائیں اور وہ لوگ جو کماتے،رہتے اورکھاتے پاکستان کی ہیں لیکن گن کسی اور کی گاتے ہیں وہ بھی اپنی اوچھی حرکتوں سے باز آجائیں بصورت دیگر ایسے عناصر کا پاکستانی عوام ہر جگہ تعاقب کرنا اچھی طرح جانتی ہے،آخر میں قائدین اہلسنّت نے شہداءکی بلندی درجات،لواحقین کیلئے صبرِجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہیں

Facebook Comments

POST A COMMENT.