شیخ الحدیث مفتی نعیم کی نمازجنازہ اور تدفین جامعہ بنوریہ میں ہوئی

شیخ الحدیث مفتی نعیم کی نمازجنازہ اور تدفین جامعہ بنوریہ میں ہوئی
کراچی ()ممتاز عالم دین اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مولانا مفتی محمد نعیم کی نماز جنازہ اور تدفین جامعہ بنوریہ سائٹ ایریا میں ہوئی نماز جنازہ میں شہر کے اکابر علماء عمائدین شاگردوں عقیدتمندوں اور دیگر ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کی اقتداء میں ادا کی گئی شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کاانتقال ہفتہ کو کراچی میں ہوا تھا،ان کی نمازجنازہ اتوار کو بعد نماز عصر جامعہ بنوریہ عالمیہ سامنے مین روڈ اداکی گئی اور تدفین جامعہ کے قبرستان میں ان کے والد قاری عبدلحلیم کے پہلو میں کی گئی ، نماز جنازہ میں بڑی ہزاروں افراد نے شرکت ، نماز جنازہ شیخ الاسلام جسٹس (ر) مفتی تقی عثمانی کی اقتداء میں ادا کی گئی جبکہ دیگر شرکاء میںوفاق المدار س العرابیہ کے ناظم اعلی قاری محمد حنیف جالندھری ، ڈاکٹر محمد عادل خان ،مولانا عبید اللہ خالد. جامعہ اشرف المدارس کے مہتمم مولانا حکیم مظہر ، جامعہ دارالعلوم کراچی مولانا عمران اشرف عثمانی ،جامعہ دارلعلوم صفہ کے قاری حقنواز ، مفتی محمد زبیر،اہلسنت والجماعت کراچی کے صدر علامہ رب نوازحنفی مولانا تنویر الحق تھانوی.بیت السلام کے مولانا عبدالستار جمعیت علماء اسلام کے مولانا راشد محمود سومرو ، قاری محمد عثمان، ناصر محمود سومرو ،مولانا حماداللہ مدنی ،حافظ احمد علی. جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الھدیٰ صدیقی ، کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، ایم کیوایم کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ،ٹاؤن ناظم اظہار الدین تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید آفریدی اور دیگر نے شرکت کی ،. جبکہ نماز جنازہ سے قبل مختلف علماء کرام نے شیخ الحدیث کی دینی علمی اور ملی خدمات کو سراہا اور کہاکہ مفتی محمد نعیم ایک عظیم سالار تھے اور اپنی پوری زندگی قال اللہ وقال الرسول پرعمل کرتے ہوئے گزاری ، انہوں نے ہر شعبہ میں علماء حق کی نمائندگی کی اور سچ کا ساتھ دیا ،انہوں نے مولانا مفتی محمدنعیم کے فرزندوںمفتی محمد نعمان اور مولانافرحان اور حافظ حنظلہ کو بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی ، علماء کرام نے کہاکہ جب بھی ملک میں مدارس اہل مدارس ، مذہبی طبقے کے حوالے سے کوئی پر پروپیگنڈہ ہوا اس کا جواب مفتی محمد نعیم نے بھرپور انداز میں دیا ہے ان کی اس کمی کو پورا تو نہیں کیاجاسکتا لیکن ہمیں ان کے عمل کو زندہ رکھناہے ، ان کے لگائے ہوئے علمی پودے جامعہ بنوریہ العالمیہ کو مزید ترقی دینی ہے، اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کے فرزند مفتی محمد نعمان نعیم نے کہاکہ آج کا دن میرے لیے انتہائی دکھ اور تکلیف کا ہے میرے والدآج اس دنیا سے چلے گئے ہیں انہوںنے اپنی پوری زندگی دین کیلئے قربان کی اور ہم بھی انشاء اللہ ان کے بتائے راستے پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے ، انہوں نے اس دکھ کھڑی میں دعاوں، تعزیت اور رابطوںکے ذریعے اپنی ہمدردی و تعاون کا اظہارکرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ انشاء اللہ تعالیٰ جامعہ بنوریہ مفتی محمد نعیم کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق اپنی دینی علمی اور ملی خدمات کو جاری رکھے گا

Facebook Comments

POST A COMMENT.