امہات المومنینؓ وکبارصحابہؓ میں سیدہ امی عائشہؓ کانمایاں مقام ہے،علامہ اورنگزیب فاروقی

مسلم خواتین کیلئے تاقیامت امہات المومنینؓ وبنات النبی ؑہی بہترین آئیڈیازاورنمونہ عمل ہیں،علامہ ربنواز
آج روشن خیالی کے نام پرمغربی تہذیب اپنانے والیاں اپنے پیروںپرکلہاڑی ماررہی ہیں،علامہ تاج محمدحنفی

کراچی( )ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓطیبہ طاہرہ عفیفہ کوامہات المومنینؓ اورکبارصحابہ کرامؓ میں ایک نمایاں مقام حاصل تھا،اسلام نے جومقام ماﺅں کوعطافرمایاوہ دنیامیں تاقیامت کوئی اورمذہب نہیں دے سکتا،مسلم خواتین کیلئے تاقیامت امہات المومنینؓ اوربنات النبی ؑہی بہترین آئیڈیازونمونہ عمل ہیں،،خواتین کوسب سے بلندمقام دین اسلام ہی نے عطاکیاہے،ان خیالات کااظہار مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،
صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی ودیگرقائدین اہلسنّت نے 17 رمضان المبارک یوم وصال زوجةالنبی ؑ،صدیقہ کائنات، ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ اورماﺅں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کیا،قائدین اہلسنّت نے کہاکہ مسلم خواتین آج اپنی رہنماءاسلاف کوبھول کرروشن خیالی اورجدیدیت کی دوڑمیں شامل ہونے کی وجہ سے خودکواپنی نظروں میں گراکراپنی عزت ووقارمیں کمی کاسبب بن رہی ہیں،لہٰذاپہلی فرصت میں وہ خواتین جونام نہاد روشن خیالی کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہیں وہ اپنے تحفظ کیلئے دین کے دامن میں خودکوسموکراپنی دنیاوآخرت کوسنواریں،
قائدین اہلسنّت نے کہاکہ روشن خیالی کے نام پرمغربی تہذیب اپنانے والے اپنے پیروںپرکلہاڑی ماررہے ہیں کیونکہ صرف دین اسلام ہی خواتین کوہرطرح کا مکمل تحفظ فراہم کرتاہے، دین اسلام نے ہی خواتین کوتحت السریٰ سے اٹھاکراوج ثریاتک پہنچادیا،جبھی توحضوراکرمﷺنے فرمایا کہ جنت ماﺅں کے قدموں کے نیچے ہے،اس سے بڑھ کرخواتین کی عزت وعظمت اورکیاہوسکتی ہے،آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم جہاں اپنی بچیوں کواعلیٰ سے اعلیٰ دنیاوی تعلیم دلارہے ہیں وہیں انہیں دینی تعلیم سے بھی بہرہ ورکریں اس سے آنیوالی نسلوں کی بہترین تربیت کی راہیں ہموارہوں گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.