علامہ ضیاءالرحمن فاروقی کے قاتلوں کو پھانسی کے پھندے پر پہنچایا جائےعلامہ محمداحمدلدھیانوی

علامہ ضیاءالرحمن فاروقی کے قاتلوں کو پھانسی کے پھندے پر پہنچایا جائے,علامہ اورنگزیب فاروقی علامہ فاروقی ہرقسم کے قتل و قتال کے شدید ترین مخالف تھے ،علامہ رب نوازحنفی سینکڑوں کارکنان لاپتہ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،علامہ تاج محمدحنفی کراچی (  ) اہلسنّت والجماعت سے حکمرانوں کا نارواسلوک کی شدیدمذمت کرتے ہیں سینکڑوں کارکنان لاپتہ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اہلسنّت والجماعت نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے دہشگردی سے سب سے زیادہ نقصان اہلسنّت والجماعت کو ہواہے 5قائدین سمیت 7ہزارکارکنان دہشت گردی کے زد ہوئے ہیں ہم ہرقسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں اورنیشنل ایکشن پالان سمیت تمام آپریش کی حمایت کرتے ہیں پر اہلسنّت کے خلاف یکطرفہ کارروائیوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں اگراس ملک کے سیکورٹی ادارے پاکستان کے خیرخواہ ہیں توبلاتفریق تمام دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائےعلامہ ضیاءالرحمن فاروقی شہیدرحمہ اللہ عظیم مورخ اسلام تھے، انکی علمی قابلیت کو عرب و عجم میں تسلیم کیا گیا تھا، پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کے خاتمہ کیلئے حکومت وقت کو اہم تجاویزات پیش کی تھیں ان خیالات کا اظہارسربراہ اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ محمداحمدلدھیانوی ، صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی ،علامہ ربنوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی،مولانا محی الدین شاہ نے مرکز اہلسنّت میں منعقدہ مورخ اسلام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ علامہ فاروقی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوا کرتی ہیں جو ہمہ وقت بہترین قائد بھی ہوں ، نامور مصنف اور بےمثال خطیب بھی ہوں، تربیت سازی اور قوت فیصلہ جیسی خوبیوں کے حامل بھی ہوں، علامہ ضیاءالرحمن فاروقی نے جو تجاویزات پیش کی انہیں سامنے رکھتے ہوئے آج بھی ملک سے ہرقسم کے مسلکی انتشار کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، مگر صد افسوس کہ ان تجاویزات پر عمل نہ کرنے سے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پیدا ہوتے رہے اور فرقہ وارانہ قتل عام کے نتیجے میں ہزاروں لوگ موت کی نیند سلادئیے گئے ان کا کہنا تھا کہ علامہ فاروقی ہرقسم کے قتل و قتال کے شدید ترین مخالف تھے لیکن خود انہیں ہی دہشتگردی کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا، مگر افسوس کہ قابل قدر شخصیت کے قاتلوں کو آج تک پھانسی کے پھندے پر نہیں پہنچایا گیا، 20سال سے جاری ہمارا مطالبہ آج بھی جوں کا توں ہے کہ علامہ ضیاءالرحمن فاروقی کے قاتلوں کو پھانسی کے پھندے پر پہنچایا جائے تاکہ انکے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھا جاسکے.#(جاری کردہ) :(میڈیا کوآرڈینیٹر اہل سنت والجماعت کراچی )             ahlesunnat313@gmail.com
Attachments area

Facebook Comments

POST A COMMENT.