سندھ رینجرز(کی جانب سےضلع جیکب آباد میں بڑی تعداد میں چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا

پاکستان رینجرز) سندھ(کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نا ن کسٹم پیڈ اشیاء اور بڑی تعداد میں چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرک نمبر TKS-504اور ٹرک نمبرTKE-571میں ظاہری طور پر لوہے کا اسکریپ اورپھل لداہواتھا مگر تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 3600 کلوگرام چھالیہ اور دیگر نان کسٹم پیڈ سامان کوبر آمد کیاگیاجو کہ کوئٹہ سے پنجاب اسمگل کیاجا رہا تھا۔ملزمان اوربرآمد شدہ سامان بمعہ2عدد ٹرکس کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

                        ترجمان سندھ رینجرز

Facebook Comments

POST A COMMENT.