سٹیزن پورٹل پر شکایت سنجیدہ نہ لینے والے افسران پر وزیر اعظم برہم ہوگئے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شکایت سنجیدہ نہ لینے والے افسران کے طرز عمل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل پر شکایت سنجیدہ نہ لینے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزارتوں اور محکموں میں 5 رکنی کمیٹی بنائی جائے گی، جس کی سربراہی 20 گریڈ کاا فسر یا جوائنٹ سیکریٹری کرے گا۔وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ کمیٹی متعین افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کر کے رپورٹ جمع کرائے گی، یہ کمیٹی بہترین اور بدترین کارکردگی کے ذمہ داران کے تعین کے ساتھ ساتھ حل، غیر حل شدہ شکایات میں خامیوں کی نشان دہی بھی کرے گی۔وزارتوں اور محکموں میں قائم کمیٹیاں 30 یوم میں وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کریں گی، وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام وزارتوں اور صوبائی اداروں کو خط لکھ دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شکایات گائیڈ لائن کے مطابق حل کیے بغیر بند کی جا رہی ہیں، شکایات کا حل افسران بالا کی بجائے ماتحت اہل کاروں کے سپرد کیا جا رہا ہے، افسران کے پاس شکایات کے حل کا دستاویزی ثبوت بھی نہیں ہوتا

Facebook Comments

POST A COMMENT.