عراق کے شہر کربلا میں اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ایران کے قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک ہجوم پر گولیاں چلا دیں جس سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔خبر رساں اداے روئٹرز نے بتایا کہ اتوار کی شب کربلا میں مظاہرین نے ٹائر جلائے اور ایران کے خلاف نعرے بازی کی کہ وہ کربلا سے نکل جائے۔ مظاہرے میں شامل ایک شخص نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ وہ ایرانی قونصل کے سامنے مظاہرہ کرنے آئے تھے اور ان کا ایک مقصد وہاں سے ایرانی پرچم اتار کر عراقی پرچم لگانا تھا۔ عراق میں انسانی حقوق کے ہائی کمیشن نے بتایا کہ اس واقعے میں تین افراد گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت کم سے کم 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء پیر کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افراد نے ملک کے وزیر اعظم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے شہر کے مرکز میں احتجاج کیا وزیر اعظم عادل عبدل مہدی نے کہا تھا کہ کئی روز سے جاری مظاہروں کی وجہ سے اربوں ڈالر کا نقصان اور لوگوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے روئٹرز کے مطابق عراق میں دو سال کے نسبتاً پر امن دور کے بعد یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے یہ مظاہرے بغداد سے شروع ہو کر ملک کے شیعہ آبادی والے جنوبی حصے تک پھیل چکے ہیں اور اب تک ان میں کم سے کم 250 لوگ مارے جا چکے ہیں۔
تازہ ترین
- اہم خبریںکراچی میں مرغی کاگوشت 500 روپے کلو تک پہنچ گیا
- اہم خبریںبے حیاء مارچ میں ذات رسول ﷺ اور زوجہ رسول ﷺ کی بھی نعوذباللہ توہین کی گئی ہے حکومت پاکستان اس واقعے کی شفاف انکوائری کر کے گستاخوں کے خلاف مقدمہ دائر کرے
- اہم خبریںاہلسنّت والجماعت کے زیراہتمام ملک بھرمیں یوم سیدنا امیرمعاویہؓ انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا
- اہم خبریںکئی دن گزرجانے کے باجود ڈاکٹر عادل خان شہید کے قاتلوں اور گستاخ صحابہ کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہےعلماء کمیٹی کراچی
- اہم خبریںحکومت اور ریاستی ادارے فی الفورمولانا ڈاکٹر عادل خان شہیدکے قاتلوں کو گرفتار کرکے منظر عام پر لائیں ،علامہ اورنگزیب فاروقی
- اہم خبریں(ترجمان مدارس دینیہ،ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری حفظہ اللہ کا نئے پیش کردہ بل “وقف املاک ایکٹ” کے حوالہ سے اھم نکات پہ مشتمل تحریر….احباب و اھل مدارس ضرور پڑھیں.منجانب رحمانی)
- اہم خبریںجبل استقامت مولانا اعظم طارق شہید
- آج کے کالمزعلامہ ناصر محمود سومرو صاحب کو جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ تحریر۔ محمد سکندر شاہ ،، ٹنڈوالہیار
- اہم خبریںمصری عوام السیسی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی، 3 پولیس افسر اور 4 قیدی جاں بحق
- اہم خبریںعظمت صحابہ ؓ واہلبیت ؓ مارچ ملتان 24 ستمبر 2020 میں مولانا حنیف جالندھری صاحب کا تاریخی خطاب
POST A COMMENT.