افغان طالبان کا وفد مذاکراتی وفد چین میں موجود ہیں

ایک بار پھر چین ۔۔۔۔
افغان طالبان کا وفد مذاکراتی وفد چین میں موجود ہیں, جہاں پر چین کی جانب سے ایک کانفرس کا انعقاد ہورہاہے..اس کانفرس میں افغان حکومت نے شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے کیوں کہ افغان حکومت کی ساکھ کو اس سے نقصان پہنچا ہے کہ انہوں نے دو دفعہ طالبان کو چین مدعو کیا .افغان طالبان آہستہ آہستہ افغانستان پر اقتدار کرنے کے لیے سیاسی بصیرت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں.اس پچیس سال کے عرصے میں طالبان نے جنگی میدان میں وہ مہارت حاصل کرلی ہے جو کسی بھی دوسرے ملک کو حاصل نہیں.اس کے ساتھ ساتھ طالبان نے سیاسی طور پر بھی میدان مار لیا ہے …گزشتہ دو سالوں کے دوران افغان طالبان نے ایسی حکمت عملی اپنائی ہیں کہ پڑوسی ممالک چین , پاکستان, ایران , روس سمیت قطر , متحدہ عرب امارات اور سعودیہ خود ان کو دعوت دے رہے ہیں..یہی وجہ ہے کہ افغان حکومت کی ساکھ کو بری طرح طالبان کے سیاسی محاذ نے شکست دی ہیں اور افغان حکومت بوکھلاہٹ کی شکار ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.