غیر ملکی سفیروں اور میڈیا نمائندگان کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2019ء) : بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا پاکستان میں دہشتگردوں کے تین کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ ایک مرتبہ پھر سے جھوٹا ثابت ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق غیرملکی سفیر اور میڈیا لائن آف کنٹرول پہنچ گیا لیکن بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار لائن آف کنٹرول جانے کے لیے نہیں پہنچا ، غیر ملکی سفارتکاروں کو جورا سیکٹر کا دورہ کروایا گیا جہاں بھارتی فوج نے گھروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے بیان کے ساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ہائی کمیشن کے کیاکہنے جو اپنے آرمی چیف کے بیان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا۔ البتہ پاکستان میں متعین غیر ملکی سفارتکار اور میڈیا کا ایک گروپ لائن آف کنٹرول روانہ ہوا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.