پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی 2,600کلو گر ام حشیش برآمد

آج مورخہ ء21اکتوبر2019: پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان) کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھاستارہ امتیاز ملڑی نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔جس کے نتیجہ میں نیلینٹ کے قریب شاہ جہان روڈ چیک پر اسپیشل چیکنگ کے دوران ایک مشکوک ڈمپر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی2600کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش(چرس) برآ مدکر کے 02افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات اور ڈمپر کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 2850.7ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات،ڈمپر اور02 اسمگلر ز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز

Facebook Comments

POST A COMMENT.