گستاخ صحابہ کے سہولت کاروں وفاقی وزراء کیخلاف فوری کارروائی کی جائے،
احمد لدھیانیوی
صحابہ کرام کے تقدس کی حفاظت کیلئے اعظم طارق کا قومی اسمبلی میں ناموس صحابہ بل عظیم کارنامہ ہے،صدیوں یاد رکھا جائے گا، کشمیر اس وقت سب سے بڑی جیل ہے وہاں کا تالا ٹوٹنا چاہئے.
والد کی شہادت پر فخر،
عظیم مشن کی تکمیل کے لیے جان کی بازی لگا کر کامیاب ہوئے،
معاویہ اعظم،
اورنگزیب فاروقی،صوبائی وزراء فیصل جبوانہ اور اسلم بھروانہ کا شہداء اسلام کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد (پ ر) اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے مطالبہ کیا ہے کہ صحابہ کرام کی گستاخوں کی معاونت اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والے دو وفاقی وزرا ء کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو ملک کے حالات خراب ہو سکتے ہیں جس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ہاکی گراؤنڈ آبپارہ اسلام آباد میں مولانا اعظم طارق شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ سالانہ شھدائے اسلام و یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزراء فیصل جبوانہ اور اسلم بھروانہ بھی مولانااعظم طارق شہید کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
مولانا احمد لدھیانوی نے مزید کہا کہ پیغام پاکستان میں ہمارا کردارکسی سے کم نہیں ہے۔ہمارے بغیر پیغام پاکستان نہیں بن سکتا تھا۔
پیغام پاکستان میں اگر کسی کو کافر کہنے پر پابندی تھی تو صحابہ کرام کی گستاخی پر بھی سخت ممانعت تھی مگر اس محرم میں صحابہ کرام کی کھلے عام گستاخیاں کی گئیں۔شہنشاہ نقوی کے بیانات ملک کو خون خرابے کی طرف لے جاسکتے ہیں ان اقدامات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گستاخ صحابہ کو فوری گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
ایسا نہیں کیا گیا تو ملک ایک بار پھر 90کی دہائی میں جاسکتا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر اس وقت سب سے بڑی جیل ہے وہاں کا تالا ٹوٹنا چاہئے۔
ہمیں اجازت دی جائے توانسانی ہاتھوں کی ایسی زنجیر بنائیں گے کہ ایک ہاتھ ادھر ہوگا اور آخری ہاتھ سرینگر میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا اعظم طارق نے کہا تھا کہ جلسے جلوسوں اور تقریروں سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا کشمیر آزاد کرانے کیلئے جہاد کرنا ہو گا۔
*
قائد مرکزیہ علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہماری
جدو جہد کے آغاز کی بنیادی وجہ صحابہ کرام کی گستاخی اور ان کے خلاف گستاخانہ لٹریچر کی ملک گیر تشہر تھی مولانا اعظم طارق نے ملک میں صحابہ کرام کے تقدس کی حفاظت کیلئے قومی اسمبلی میں ناموس صحابہ بل پیش کیا یہ وہ کارنامہ ہے جو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔
*
مولانا اعظم طارق شہید کے صاحبزادے ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم نے کہا کہ اعظم طارق ایک شخصیت نہیں بلکہ نظریے کا نام تھا اور اس نظریے پہ ہم آج بھی قائم ہیں۔
*
مسعودالرحمن عثمانی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین رسالتﷺ,توہین صحابہؓ و اہلبیت ؓ کرنے والے ملعونوں کے خلاف حکومت سخت ایکشن لیتے ہوئے ایسی مؤثر قانون سازی کرے کہ پھر کوئی گستاخی کی جرأت نہ کر سکے اس موقع پر
مولانا عبدالخالق رحمانی,
مولانا شیخ تصدق حسین,
مولانا اشرف طاہر,
مولانا عطاء محمددیشانی،
مولانا رمضان مینگل،
مولانا عبدالوحید جلالی, مولانااشرف علی,
رہنما جماعت اسلامی
میاں محمد اسلم،
مولانا تنویر,
مولانا عبدالرحمن,
بلال,حافظ نصیر احمد، سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین
- اہم خبریںکراچی میں مرغی کاگوشت 500 روپے کلو تک پہنچ گیا
- اہم خبریںبے حیاء مارچ میں ذات رسول ﷺ اور زوجہ رسول ﷺ کی بھی نعوذباللہ توہین کی گئی ہے حکومت پاکستان اس واقعے کی شفاف انکوائری کر کے گستاخوں کے خلاف مقدمہ دائر کرے
- اہم خبریںاہلسنّت والجماعت کے زیراہتمام ملک بھرمیں یوم سیدنا امیرمعاویہؓ انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا
- اہم خبریںکئی دن گزرجانے کے باجود ڈاکٹر عادل خان شہید کے قاتلوں اور گستاخ صحابہ کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہےعلماء کمیٹی کراچی
- اہم خبریںحکومت اور ریاستی ادارے فی الفورمولانا ڈاکٹر عادل خان شہیدکے قاتلوں کو گرفتار کرکے منظر عام پر لائیں ،علامہ اورنگزیب فاروقی
- اہم خبریں(ترجمان مدارس دینیہ،ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری حفظہ اللہ کا نئے پیش کردہ بل “وقف املاک ایکٹ” کے حوالہ سے اھم نکات پہ مشتمل تحریر….احباب و اھل مدارس ضرور پڑھیں.منجانب رحمانی)
- اہم خبریںجبل استقامت مولانا اعظم طارق شہید
- آج کے کالمزعلامہ ناصر محمود سومرو صاحب کو جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ تحریر۔ محمد سکندر شاہ ،، ٹنڈوالہیار
- اہم خبریںمصری عوام السیسی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی، 3 پولیس افسر اور 4 قیدی جاں بحق
- اہم خبریںعظمت صحابہ ؓ واہلبیت ؓ مارچ ملتان 24 ستمبر 2020 میں مولانا حنیف جالندھری صاحب کا تاریخی خطاب
POST A COMMENT.